When You Are Here, Love That Makes Everything Feel Complete
میری پیاری محبوبہ کے نام
تمہاری محبت میری زندگی کا سب سے قیمتی تحفہ ہے، اور تمہاری اپنایت و قربت میری زندگی کو مکمل کر دیتی ہے۔ تمہارے آنے سے مجھے وہ حوصلہ اور طاقت ملی جس کی مجھے ہر وقت ضرورت تھی، خاص طور پر جب زندگی میں اداسیوں اور ایکیلے پن نے ڈیرے ڈالے، تو اس سب کے بیچ تم آئی جس نے سمجھا، محسوس کیا اور محبت دی۔
اس کے علاؤہ تم سے میں نے بہت کچھ سیکھا اور اب بھی سیکھ رہا ہوں کہ کسی کو دل دینا کیا ہوتا ہے۔ کسی کا ہو جانا کیسے محسوس ہوتا، کسی کو اپنا بنانا کتنا خوبصورت ہوتا۔ جو غیر مشروط محبت تم دیتی، جو خیال تم رکھتی، تم بے مثال ہو۔
اور میں بھی یہ بات واضح کرنا چاہتا کہ میں بھی تمہاری طرح یہاں ہوں۔ پورے دل سے، تمہارے ساتھ، ہر لمحے۔ میں نے ہمیشہ چاہا کہ میں وہ شخص بنوں جس پر تم بھروسہ کر سکو، وہ شخص جو تمہیں ویسے ہی پیار کرے جیسے تم ہو، چاہے حالات مشکل لگیں۔ میں چاہتا تھا کہ میں تمہاری وہ محفوظ جگہ بنوں، جہاں تمہیں کبھی یہ سوال نہ کرنا پڑے کہ کیا تم کافی ہو، کیونکہ میرے لیے، تم مجھ جاؤ کہ تم ہی سب کچھ ہو۔
چھ ماہ کا یہ سفر؛ ہر دن، ہر رات جب ہم نے بات کی، ہر ہنسی اور ہر لمحہ، ہر آنکھوں کا تبادلہ یہ سب میرے دل میں محفوظ ہیں۔ اور اب، جنوری یا فروری 2026 میں، وہ دن قریب ہے جب ہم پہلی بار ایک دوسرے کے سامنے ہوں گے۔ پہلی ملاقات، پہلا گلے لگانا، اور وہ پہلی گفتگو جو صرف دل کی دھڑکنوں سے ہوگی۔ میں شدت سے اُس دن کا انتظار کر رہا ہوں۔ میں سوچا کرتا ہوں کہ جب میں تمہیں اپنی بانہوں میں بھر لوں گا، وہ لمحہ کیسا سکون میں بدل جائے گا۔ اور اس کے بعد ہم موسم، ہر جگہ پھر پہاڑ ہو یا صحرا، چاہے بارش ہو، دھوپ ہو، یا چاندنی رات، ہر لمحہ ہم دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ گزارنا ہے۔
جان لو ہر مسکراہٹ، ہر ہنسی، ہر خاموش لمحہ، یہ سب میرا پیار تم تک پہنچتا ہے۔ تم میرے لیے کتنی اہم ہو، یہ الفاظ میں بیان نہیں ہو سکتا۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں ہمیشہ اپنی بہترین کوشش کروں گا کہ تمہیں وہ سب محبت، احترام، اور قدر ملے جو تم واقعی کی مستحق ہو۔
ہمیشہ تمہارا

Comments
Post a Comment
We love hearing from you! Share your thoughts below.